’چہرے پر مسکراہٹ سجائے آگے بڑھتے رہیں‘:مداحواں کےلیے علی ظفر کا جذباتی پیغام

’چہرے پر مسکراہٹ سجائے آگے بڑھتے رہیں‘:مداحواں کےلیے علی ظفر کا جذباتی پیغام

ویب ڈیسک: معروف گلوکار علی ظفر کو گزشتہ روز صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر علی ظفر نے اپنے مداحواں کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی جاری کیا۔

گلوکار علی ظفر نے اپنے پیغام میں اپنے مداحواں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ علی ظفر نے لکھا کہ وہ اس پر مسرت موقع پر اپنے جذبات کو اوروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو مشکل حالات میں استقامت کےساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے۔ گلوکار نےاپنی پوسٹ میں لکھا ہمیں خوبصورت زندگی ملی ہے، یہ ہم پر ہے کہ اسے کیسے گزارتے ہیں، اپنی حقیقت خود بناتےہیں، ہمارے پاس ہر وقت رحمدلی یا سنگ دلی، محبت یا نفرت اور شفقت یا سفاکی میں سے ایک کو چننے کی آپشن موجود ہوتی ہے۔ ہماری ترجیحات ہی ہماری پہچان ہوتی ہیں۔

مداحوں کے نام پیغام میں انہوں نے لکھا زندگی کسی بھی طرح آسان نہیں ہوتی، اس میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں، ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آپ پر بھروسہ نہیں کرتے، آپ کو جج کرتے ہیں، لیکن ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آپ کی صلاحتیوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کو آگے کی طرف بڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں طرح کی طاقتیں آپ کے سامنے ہوتی ہیں تاہم یہ آپ پر ہے کہ آپ انہیں کیسے استعمال کرتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ مثبت پیش قدمی کی جائے اور چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ آگے بڑھا جائے، اور اس سفر میں محنت کو اپنی طاقت بنایا جائے۔

علی ظفر نے لکھا منفی جذبات کو کبھی بھی اپنے پر مسلط نہ ہونے دیں، اپنی والدین، فیملی اور ایسے لوگوں کا احترام کریں جو برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے رہے، میں یقین دلاتا ہوں ایک وقت آپ کو نوازا جائے گا،اور ایسا صرف تب ہی ممکن نہیں ہو گا جب آپ کو کامیاب ہونے میں ذرا بھی شک ہو گا، لہذا شک و شبے میں نہ پڑیں، ہمیشہ اپنے پیدا کرنے والے کے ساتھ رابطے میں رہیں، تخلیقی بنیں اور اپنے اندر کے جادو کو محسوس کریں، اگر آپ دیکھ سکتے ہو تو آپ کسی معجزے سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، خوش رہنا آپ کا استحقاق ہے، کامیاب ہونا بھی آپ کا حق ہے، اسی طرح جینا بھی، ان چیزوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ایمان کو مضبوط رکھیں، ہر چیز بہتر ہو گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔