پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 24 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 24 مارچ 2021

چئیرمین سینٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 15.40 ارب روپے کے نو منصوبوں کی منظوری دیدی۔ منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں میں صحت، خوراک اور زراعت سے متعلق منصوبے شامل

پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پر حملے کا معاملہ۔ عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے وائس چئرمین ملزم سلیمان سومرو، بیٹے شاہنواز سومرو اور علی نواز سومرو کا بری کردیا

وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چیلا رام کیولانی کی زیر صدارت قومی اقلیتی کمیشن کا نواں اجلاس۔ کمیشن ارکان کے علاوہ وزارت وفاقی تعلیم، متروکہ وقف املاک، اسلامی نظریاتی کونسل، وزارتِ قانون و انصاف کے نمائندے شریک۔ نئے یکساں قومی نصاب پر یکساں قومی نصاب کونسل کے سربراہ رفیق طاہر کی کمیشن کو بریفنگ

وزیر اعلی پنجاب نے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔ 3 ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کا اعلان۔ 3 ارب 30 کروڑ کی لاگت سے چلڈرن اسپتال کے قیام کا اعلان

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔