خیبرپختونخوا کے انتخابات بھی 8اکتوبر کو کرائے جائیں، گورنر کے پی کے کا خط

خیبرپختونخوا کے انتخابات بھی 8اکتوبر کو کرائے جائیں، گورنر کے پی کے کا خط
پشاور: گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔ گورنر کے پی کے نے الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8اکتوبر تک ملتوی کیا ہے، خیبرپختونخوا کے انتخابات بھی 8اکتوبر کو کرائے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جنوبی وزیرستان میں سرحد پارسے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، باڑہ پولیس اسٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، ڈی آئی خان میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا۔ گورنر کے پی نے خط میں لکھا کہ حملوں میں 21مارچ کو 3فوجی شہید ہوئے، جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفٰی کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملےمیں بریگیڈیئر مصطفٰی کمال برکی شہید اور سات زخمی ہوئے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔