ویب ڈیسک: پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک، شیرافضل مروت اور شوکت بسرا آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شوکت محمود بسراء نے فارورڈ بلاک کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب نے ووٹ بانی چیئرمین کو دیا،بانی چیئرمین کو چھوڑنے والوں کا حال پرویز خٹک اور محمود خان جیسے ہوگا، شیرافضل کل نجی ٹی وی کے پروگرام میں فارورڈ بلاک کی تصدیق کرچکے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز کو پنجاب میں توڑا جارہا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ فارورڈ بلاک پی ٹی آئی میں ہےجس کا 15 دن پہلے پتہ چلا ۔
اس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-24/news-1711301707-7209.mp4