پبلک نیوز: بہاولپور میں پاک آرمی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا چھ روزہ مشترکہ میڈیکل کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 سے 22 مئی یزمان اور فورٹ عباس میں 4 ہزار سے زائد افراد کو فری طبی سہولیات کی فراہمی دی گئی،امسال میڈیکل کیمپ میں مقامی سکول کے بچوں کو خاص طور پر فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی جبکہ طلباء کوبزرگوں اور مریضوں کی دیکھ بھال اور بلخصوص وایٹلز چیک کرنے کی تربیت دی گئی۔
سول ملٹری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے جرنل او پی ڈی، چائلڈ او پی ڈی ، آنکھوں کے آپریشن اور گائنی او پی ڈی میں خواتین، مردوں اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج کیا،550 سے زیادہ آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ہیں،مریضوں کو مفت ادویات اور نظر والے چشمے مہیا کئے گئے۔
مقامی آبادی نے پاکستان آرمی کے اس اقدام کو سراہا اور بہترین طبی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔
بہاولپور میں گزشتہ چند سالوں میں لگایا جانے والا یہ 30 واں کیمپ ہے،ابتک ان 30 کیمپوں میں ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات اور دس ہزار سے زیادہ آنکھوں کے آپریشن کیے جا چکے ہیں۔