الیکشن کمیشن ملازمین کی لاٹری، تین مزید اعزازیئے ملیں گے

ecp
کیپشن: ecp
سورس: google
ecp letter
کیپشن: ecp letter
سورس: google
ecp
ecp letter

 ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن کے افسروں اور اہلکاروں کی لاٹری نکل آئی، نوازشات کی بارش، ایک ہی سال میں پانچ اعزازیئے دیدئیےگئے۔

 رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  اپنے اہلکاروں اور افسروں کو  مزید 3 اعزازیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے قواعد کے تحت کوئی بھی ادارہ ایک مالی سال میں صرف ایک اعزازیہ دے سکتا ہے۔

یادرہے الیکشن کمیشن عام انتخابات کے بعد مارچ2024  میں ملازمین کو دو اعزازیے پہلے ہی دے چکا ہے اور ان تین اعزازیوں کے بعدرواں مالی سال میں الیکشن کمیشن کی طرف سے اپنے ملازمین کو دئیے جانے والے اعزازیوں کی تعداد 5  ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو  بھیجے ہوئے مراسلہ کے مطابق ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

 تاہم الیکشن کمیشن تادیبی کاروائی کا سامنا کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ نہیں دے گا۔

اسی طرح الیکشن کمیشن کے خلاف سروس ٹریبیونل یا عدلیہ سے رجوع کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔

جبکہ 7 فروری سے قبل تعطیلات پر گئے ملازمین اعزازیہ کے حق دار نہیں ہوں گے۔

Watch Live Public News