اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم ، عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ

اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم ، عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن روکے ۔

اسرائیل کو رفح میں آپریشن روکنے کی درخواست پر عالمی عدالت نے فیصلہ سنانا شروع کردیا۔عدالت نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے جینو سائیڈ کنونشن کے تحت اسرائیل کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔10 مئی کو اسرائیل نے رفح میں آپریشن رکوانے کی استدعا کی۔درخواست میں اسرائیل پر نشل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا  کہ اسرائیلی فوج نے 7 مئی کو رفح میں زمینی آپریشن شروع کیا۔عدالت نے 28 مارچ کے حکم میں کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے جو اب مزید خراب ہوچکی ہے۔عدالتی فیصلے کے باوجود اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے۔ رفح میں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔رفح میں اسرائیلی آپریشن سے 8 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے۔ اسرائیل 1 ماہ میں اس حکم کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیے۔ اسرائیل غزہ میں فوری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے۔

عالمی عدالت نے فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سنایا ہے۔

Watch Live Public News