حیرت انگیز قیمتیں کیساتھ مشہور کارساز کمپنی کی نئی گاڑیاں متعارف

حیرت انگیز قیمتیں کیساتھ مشہور کارساز کمپنی کی نئی گاڑیاں متعارف
کیپشن: Toyota Yaris
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی کی ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ کردیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز نے اپنی نئی ٹویوٹا یارس کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں البتہ پاور آؤٹ پٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔کمپنی نے یارس کے 2 ویرینٹس متعارف کرائے ہیں جن میں 1.5 ATIV X CVT (بیج انٹیرئیر) اور 1.5 ATIV X CVT (بلیک انٹیرئیر) شامل ہیں۔

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے نئے ماڈل کے ایکسٹیریر میں جن پارٹس کو اپڈیٹ کیا ہے، ان میں الائے رمز، فرنٹ بمپر، رئیر بمپر، ریڈی ایٹر گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ، ڈے ٹائم رننگ لائٹس ، فوگ لیمپس، سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز (کروم)، شارک فن اینٹینا، ایم آئی ڈی آڈیو اور بلوٹوتھ، اسٹیئرنگ سوئچز اور ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر شامل ہیں۔

نئی یارس کے انٹیریر میں متعارف کرائی گئی اہم تبدیلی فلوٹنگ اسکرین کی ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ لیدر، اسٹیرنگ وہیل، بلیک انٹیرئیر، پی یو فیبرک، 9 انچ فلوٹنگ آڈیو سکرین، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ سیفٹی فیچرز میں کروز کنٹرول اور 3 ایئر بیگز شامل ہیں۔

1.5 ATIV X CVT (بیج انٹیرئیر)  اور 1.5 ATIV X CVT (بلیک انٹیرئیر) کی قیمت کی بات کی جائے تو ان کی قیمتیں 62 لاکھ 55 ہزار سے لے کر 63 لاکھ 19 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News