عمران خان کا پلاسٹر اتاردیا گیا، سفر کی اجازت مل گئی

عمران خان کا پلاسٹر اتاردیا گیا، سفر کی اجازت مل گئی
لاہور: ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سفر کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد نیازی نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سےاوپر والے زخم اب تقریباً ٹھیک ہیں البتہ گھٹنے سے نیچےکےزخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹرخالد کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹانگ کو دھو بھی سکتے ہیں اور ہلکا سا وزن بھی ڈال سکتے اس کے علاوہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ 3 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد کے مقام پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔