'عمران خان ، صدر مملکت کی ملاقات، ایوان صدر آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا'

'عمران خان ، صدر مملکت کی ملاقات، ایوان صدر آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا'
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی زمان پارک لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی واپس اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایوان صدر ساڑھے 6 سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اعلان صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کی روشنی میں ہی ہوگا۔ خیال رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔