عمران خان کی نااہلی : الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں بڑی غلطی

عمران خان کی نااہلی : الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں بڑی غلطی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں بڑی غلطی سامنے آگئی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا حلقہ غلط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ میں عمران خان کا حلقہ این اے 95 میانوالی کی بجائے این اے 5 لکھادیا ہے، این اے 5 اپر دیر سے تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ای سی پی نے 3 روز کی تاخیر سے تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں غلط گوشوارے جمع کرائے، عمران خان نے ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کا پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنے جواب میں جو موقف اپنایا وہ مبہم تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2018-19 میں تحائف فروخت سے حاصل رقم بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان نے مالی سال 2020-21 کے گوشواروں میں بھی حقائق چھپائے، عمران خان نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 137، 167 اور 173 کی خلاف ورزی کی۔ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کی نشست خالی قرار دیدی، عمران خان کی نااہلی آرٹیکل 63 ون پی کے تحت کی گئی، عمران خان کی نااہلی الیکشن ایکٹ کی دفعات137 اور173 کےتحت ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔