اداکار شان سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ناراض

اداکار شان سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ناراض
لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایتی معروف اداکار شان شاہد لیجنڈ‌ فاسٹ بولر شعیب اختر سے ناراض ہو گئے. دراصل گذشتہ روز شعیب اختر نے انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ٹوئٹر پر ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ۔ شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔ ان کی اس ٹوئٹ پر اداکار شان نے اپنا ردعمل دیا اور اس بات کا شکوہ کیا کہ واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گذشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی۔ اداکار شان شاہد نے لکھا کہ عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔ مگر اداکار شان کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ اداکار کی ٹوئٹ پر مشہور میزبان و کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'بھائی،کیا یہ آئی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے ؟' جواب میں اداکارشان کا کہنا تھا کہ 'بھائی سچن کو دے رہے تھے، تو سوچا شاید خان صاحب بھی یاد ہوں، آپ بولر تو نہیں لیکن فیلڈنگ اچھی کررہے ہیں'۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔