نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن بائیجی مائنر میں ہلاک کر دی گئی

نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن بائیجی مائنر میں ہلاک کر دی گئی
سکھر ( پبلک نیوز) قاضی واہ کینال سے نکلنے والی بائیجی مائنر میں بھٹک کر آنے والی بلائنڈ ڈلفن کو مقامی افراد نے ہلاک کر دیا ہے۔ ڈپٹی کنزرویٹر عدنان خان کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن دریائے سندھ سے بھٹک کر قاضی واہ سے ہوکر بائیجی مانیر میں چلی گئی تھی۔ وائلڈ لائف کو اطلاع کربے کے بجائے بھٹکی ڈلفن کو پکڑنے کیلئے مقامی افراد بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نایاب ڈولفن کو احتیاط سے ریسکیو کرنے کے بجائے بے رحمی سے ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کا نوٹس لے کر مردہ ڈولفن کو تحویل میں لینے کے لیے ٹیم روانہ ہو چکی ہے۔ نکوائری کے بعد واقع میں ملوث افراد نے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔