ہارون آباد ( پبلک نیوز) تھانہ فقیروالی کی حدود مبارک آباد کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی۔ حادثہ میں 2 افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شہناز بی بی اور علی شان کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والا کار سوار خاندان فوتگی سے واپس گھر جارہا تھا۔ گزشتہ روز ٹھل میں باراتیوں سے بھری ڈاٹسن الٹنے سے دولھا دلھن سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دولھا اور دلہن سمیت زخمیوں کو جیکب آباد منتقل کیا گیا تھا۔ واقعہ ڈاٹسن کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔