دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہورا بنا رہی ہے

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہورا بنا رہی ہے
اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری اپنا تہوار بھرپور عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔ لاہور میں سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، پشاور میں مسیحی برادری نے گھروں کو خوب صورتی سے سجایا ہے ، راولپنڈی میں بھی خواتین ، بچے اور مرد سب کرسمس پُرجوش طریقے سے منا رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجاوٹ کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجائے ہیں ، کراچی میں گرجا گھروں پر چراغاں کر کے عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ پشاور کے مسیحی لوک گلوکار ڈینیل شوکت نے کرسمس پر پہلی بار اپنا مذہبی گیت پشتو زبان میں ریکارڈ کروایا ہے ، گیت کے بول ڈینیل کے والد شوکت پرویز نے لکھے جو خود بھی شاعر ہیں وقت کی کمی کی باعث ڈینیل نے اس گیت کو اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر صرف تین روز میں مکمل کیا۔ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے کوئٹہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں کرسمس تقریب میں قومی پرچم اٹھائے سانتا کلاز نے مذہبی گیت کیرلز گا کر ملک کی سلامتی امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی ۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں روایتی جوش و جذبےسےمنا رہی ہے، سینٹرل لندن میں شہریوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے گاڑیوں پر سینٹرل لندن پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ شہری شاپنگ کرنے اور ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔ حضرت عیسٰی کی جائے پیدائش بیت اللحم کی مقدس سرزمین پر عبادات کا سلسلہ جاری ہے اور چرچ آف نیٹیویٹی اور اس کے اطراف کرسمس کا جشن منایا جارہا ہے کہ جہاں سیکڑوں مقامی افراد اور سیاح موجود ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔