اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے لئے کم ترین سرکاری اخراجات کی مثال قائم کردی۔ وزیراعظم کے دورہ سری لنکا پر صرف 34 ہزار 800 ڈالر اخراجات آئے، سال 2016 میں نوازشریف کے دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار 266 ڈالر اخراجات آئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران ہونے والے اخراجات کی تفصلات سامنے آ گئیں۔ عمران خان کے دورہ سری لنکا پر صرف 34 ہزار 800 ڈالر خرچہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہِ سری لنکا کے دوران اخراجات کی مد میں نہایت کفایت شعاری سے کام لیا گیا جبکہ اس دوران سرگرمیاں بھی سابق حکمرانوں کے دوروں سے زیادہ تھیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی کفایت شعاری کی اعلی ترین مثال قائم کر دی۔نواز شریف مفرور نے 2016 میں سری لنکا کا دورہ 274,000.00 میں کیا۔عمران خان نے سری لنکا کا دورہ صرف 34,000 ڈالر میں کیا-2016 کے دورے کی نسبت اس دورے میں زیادہ کام ہوا زیادہ events ہوئے۔زیادہ فائدہ ہوا pic.twitter.com/hEbyEbsLVC
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 25, 2021
سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار 266 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ سابق حکمران نوازشریف کے دورے کے تقابل میں عمران خان کے دورہِ سری لنکا میں جانے والے افراد کی تعداد زیادہ تھی۔
وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سری لنکا سے پہلے اخراجات کی فہرست پر بریفنگ دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے تمام غیر ضروری اخراجات کو فہرست سے خود ہی کاٹ دیاتھا۔ فہرست دوبارہ منظوری کے لئے وزیراعظم کو پیش ہوئی تو مزید اخراجات کم کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی سری لنکا کا پہلا دورہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم لنکن حکومت نے پاکستانی وزیر اعظم کو ترجیح دی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم ن نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز مکمل ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنے سری لنکن وزیراعظم اور کابینہ ارکان ایئرپورٹ آئے۔ وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، انہیں بعدازاں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔