روس یوکرین تنازع: وزیراعظم کا مذاکرات کی ضرورت پر زور

روس یوکرین تنازع: وزیراعظم کا مذاکرات کی ضرورت پر زور
ماسکو: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی محاذ آرائی سے بچنے کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں اور لڑائی کی صورت میں ترقی پذیر ممالک کو ہمیشہ معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496891421093023744?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA اس سے پہلے کریملن میں وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان سربراہی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی مشاورت کی۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496822003281666052?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA جنوبی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو اجاگر کیا اور تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496874529011875841?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA دنیا میں انتہاء پسندی اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی ضرورت پرزور دیا۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496908031719657474?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کو پاکستان اور روس کے درمیان کامیاب معاشی منصوبہ قرار دیا۔ تجارتی شعبے میں حکومت کی اصلاحات اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ روسی کمپنیاں اور تاجر پاکستان کے بہتر کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496927911839940610?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاک روس اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور ریلویز کے شعبوں میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خصوصی منصوبوں پر مزید پیشرفت کے لئے بین الحکومتی کمیشن ہی بہترین پلیٹ فارم ہے۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496919519779950592?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA ماسکو میں پاکستان اور روس کے اہم تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بائیس کروڑ افراد کی منڈی ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1496923683243593729?s=20&t=bqXuNwscXqRSUdRujkWQGA جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف سے ملاقات میں وزیراعظم نے دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا میں بڑھتے ہوئے انتشار میں پرامن بقائے باہمی کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم روس کا دو روزہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔