ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد : بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت جج رخشندہ شاہین نے کی ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں، عمران خان کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے ۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔