امید ہے 10 دن میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے، شیخ رشید

امید ہے 10 دن میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے آئندہ دس دنوں میں سپریم کورٹ بتا دے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نےدینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نےجیل جانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کرے ، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بنچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن دو ججز پر اعتراض بھی کرتےہیں ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈ پر لاگو نہیں ہے ، 13 پارٹیاں الیکشن اور معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔