کراچی شہر میں مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا حکم

کراچی شہر میں مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا حکم
کراچی: توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کمشنر کراچی کی جانب سے شاپنگ مال اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز کو خط لکھ دیا ہے ۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں ڈی سیز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کروائی جائیں گی ۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات دس بجے بند کرانے کے اقدامات کیے جائیں ، توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔