اگر صدر اجلاس نہیں بلاتے تو  29 فروری کو اجلاس ہو گا، اسحاق ڈار

اگر صدر اجلاس نہیں بلاتے تو  29 فروری کو اجلاس ہو گا، اسحاق ڈار

(ویب ڈیسک ) سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  اگر صدر ڈاکٹر عارف علوی  اجلاس نہیں بلاتے تو 29 فروری  کو اجلاس ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے خیال ہے قومی اسمبلی کا اجلاس 27 فروری کو ہو گا، پارلیمانی افیئرز کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری گئی ہوئی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا  کہ    الیکشن کے 21 دن بعد اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے،   آئین میں واضح ہے، 21 روز کے حساب سے 29 فروری بنتی ہے۔ اگر صدر مملکت  اور صوبوں کے گورنرز اجلاس نہیں بلاتے تو 21 دن بعد آٹومیٹیکلی اسپیکر اجلاس طلب کر سکتا ہے جو کہ  29 فروری بنتی ہے۔

Watch Live Public News