ویب ڈیسک: اسپین میں سیاحتی میلے کے دوران آسمان مشہور زمانہ تاج محل اور ایفل ٹاور سے جگمگا اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق میڈرڈ کا آسمان تاج محل اور ایفل ٹاور سے جگمگا اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کو فیتور بین الاقوامی سیاحتی میلے کا آغاز ہوا تو دو سو ڈرونز نے تاج محل اور ایفل ٹاور جیسے مشہور سیاحتی مقامات کے نقشے کھینچ کر میڈرڈ کے آسمان کو روشن کردیا۔
اس سال سالانہ سیاحتی میلہ 24 سے 28 جنوری تک منعقد ہوگا۔ لائٹ شو کا اہتمام ہوٹل چین سرکوٹیل نے اپنی 30ویں سالگرہ منانے کے لیے کیا تھا۔