آخری حل الیکشن ورنہ سب گھر جائیں گے: شیخ رشید

آخری حل الیکشن ورنہ سب گھر جائیں گے: شیخ رشید
سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 5 درجن صوبائی وزرا کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے۔ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دبائو میں ہے۔ 30 اگست تک فیصلے نہ کئے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ 10 کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جا رہے ہیں۔ اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ معاملہ ڈپٹی سپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے۔ سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارا کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا اور ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں۔ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے ورنہ سب گھر جائیں گے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1551473140559237120?s=20&t=iU4KWtF_UO4ZCy-ZzcjFUw ان کا کہنا تھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔ اکتوبر، نومبر میں ہر صورت الیکشن ہوں گے، قوم تیاری پکڑ لے۔ حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کر لیں۔ پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چئیرمین رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لئے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔ سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے، ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔ مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔ آج خام مال کی امپورٹ کے لئے ڈالر تک دستیاب نہیں ہیں۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1551426070284750848?s=20&t=iU4KWtF_UO4ZCy-ZzcjFUw اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلٰی نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے۔ ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔