ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ کا بجٹ منظور

ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ کا بجٹ منظور
کراچی(پبلک نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شورشرابہ کے دوران آٸندہ مالی سال 2021.22کے لیے 14کھرب 77ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔ایوان نے رواں سال کے اضافی اخراجات کی بھی منظوری دی. سندھ اسمبلی اجلاس جیسے ہی شروع ہواتوایم کیوایم ارکان نشستیں چھوڑکراسپیکرکے روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اسپیکر نے ایم ایم اے کے رکن عبدالرشید کوبات کرنے نہیں دی اوروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو بجٹ پیش کرنے کہادیاجس پر دیگراپوزیشن جماعتیں بھی سیخ پا ہو گئیں . اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے آٸندہ مالی سال 2021.22کے 14کھرب 77ارب روپے کی بجٹ پیش کیا جس ایوان نے کثرت راٸے سے منظورکرلیا۔رواں برس کے اضافی اخراجات بھی ایوان پیش کٸے جن کی بھی منظوری دیدی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔