لاہور ہائیکور ٹ کا پیٹرولیم بحران کی ذمہ دار کمپنیوں کیخلاف ایکشن

لاہور ہائیکور ٹ کا پیٹرولیم بحران کی ذمہ دار کمپنیوں کیخلاف ایکشن
لاہور(پبلک نیوز)‌ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے پیٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کر کے پیسہ بنانے والی کمپنیز سے حکومت کو ریکوری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ محمد قاسم خان نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے خلاف کاررواٸی کرے جنھوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا ، مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے کے لیے سٹوریج بہتر کرے ، سٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہو گی ، تین ماہ میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے ، جن آٸل کمپنیز نے مصنوعی بحران پیدا کیا ان سے ریکوری کی جائے. چیف جسٹس نے کہا کمیشن نے جو سفارشات دیں ان پر عمل درآمد کیا جائے. کمیشن کی رپورٹ کو وفاقی کابینہ کے سامنےپیش کیا جائے. کیا اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے اس پر وفاقی حکومت کمیٹی تشکیل دیا تھا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔