کراچی ( پبلک نیوز) سندھ کابینہ کی رکن نسیمہ بلوچ انتقال کر گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نسیمہ بلوچ کو موجودہ سندھ کابینہ میں معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔ نسیمہ بلوچ پیپلز پارٹی کی پرانی جیالی تھیں۔ نسیمہ بلوچ کئی دن سے ضیا الدین اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نسیمہ بلوچ کو جگر کا عارضہ لاحق تھا۔