' حکومت نے پہلے این آر ون لیا ، اب این آر او ٹو خود کو دے چکی'

' حکومت نے پہلے این آر ون لیا ، اب این آر او ٹو خود کو دے چکی'
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پہلے این آر ون لیا اور اب این آر او ٹو خود کو دے چکی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمرن خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، اب اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ سپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا،سابق وزیراعظم نے خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بنگلادیش میں کارپوریٹ ٹیکس 25 فیصد ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بہت سی انڈسٹریز نے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا ہے، سپر ٹیکس کے بعد اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی عوام مشکلات کا شکار ہیں اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، بجٹ میں حکومت نے عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نےنیب ترامیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے ذریعے پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی طرف لے جارہے ہیں۔ نیب ترامیم سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے، ان ترامیم سے چھوٹا اور بے وقوف چور پکڑا جائے گا، بڑا اور ہوشیار چور بچ جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ معیشت ٹھیک کرنے کی ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، ان کے ذہن میں تھا کہ کیسے این آر او لینا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اگلے ہفتے کی شام کو پریڈ گراؤنڈ میں بڑا احتجاجی جلسہ کر رہا ہوں اور یہاں صرف پنڈی اور اسلام آباد سے لوگ ہوں گے، پشاور، لاہور، کراچی، ملتان اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔