”شفقت انکل ہمیں پڑھنے دو“

”شفقت انکل ہمیں پڑھنے دو“
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے گزشتہ روز تعلیمی اداروں کی مزید بندش کا اعلان کرنے کے بعد ٹوئٹر پر میمز کا طوفان بپا ہو گیا۔میمز کی وجہ سے اٹھنے والا طوفان اس وقت ایک اور رخ اختیار کر گیا جب سنجیدہ لوگوں نے حکومتی فیصلہ پر تنقید شروع کی. ملک بھر سے مختلف اور انوکھی قسم کی ممیمز سے لوگوں نے خوب لطف اٹھایا۔ لیکن دوسرے دن میمز کا طوفان تھما تو معاملہ سنجیدگی اختیار گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی بدل گئے۔ ایک روز قبل تک ان کو سوشل میڈیا کا ہیرو قرار دیا جا رہا تھا لیکن اب ان کے حوالے سے دو منفرد ٹرینڈ سامنے آئے ہیں۔ " شفقت انکل ہمیں پڑھنے دو" اور "شفقت انکل رحم کریں" کے عنوان سے اس وقت دو ٹرینڈز چل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے 12 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔