شفقت محمود کی ریٹائرمنٹ کا اعلان، خواجہ آصف پھٹ پڑے

شفقت محمود کی ریٹائرمنٹ کا اعلان، خواجہ آصف پھٹ پڑے
کیپشن: شفقت محمود کی ریٹائرمنٹ کا اعلان، خواجہ آصف پھٹ پڑے

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے آج سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ پہچانے تو گئے مگر نصف صدی لگی۔ 

شفقت محمود صاحب کو میں 1964سے جانتا ہوں۔ گورنمنٹ کالج لاہور اور ہاسٹل سے تعلق کا آغاز ہوا۔ اور مجھے ان سے 50/55 سال قریبی دوستی کی غلط فہمی بھی رہی۔ اس دوران بہت سے اچھے برے کام اکٹھے کیے۔ برے زیادہ اور اچھے کم۔ 

عمران خان کی کابینہ نے مجھ پہ آرٹیکل 6 لگایا تو موصوف نے میرے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی اور میرے اقامے اور بیرون ملک تنخواہ کو اس کی وجہ بتایا۔ میں نے FIA  کی انکوائری بھگتی۔ میرا اقامہ اور تنخواہ وکاروبار سب 30 سال سے ڈیکلیئرڈ تھے۔ ان پہ ٹیکس دیتا تھا۔ انکوائری نمٹ گئی۔ مگر کچھ لوگ تو پہچانے گئے۔ لیکن نصف صدی لگی۔ 

موصوف کی سیاست pppسے شروع ہوئی پھر مشرف سے ہوتی ہوئی شہباز شریف  اور PTIپہ ختم ہوئی۔ جب شہباز شریف کیساتھ تھے تو عمران کے خلاف بڑی اچھی انگریزی میں کالم لکھتے رہے۔ 

مشکل وقت میں تعلق نبھانا۔ DNA میں وفاداری اور حوصلہ ہونا۔ اللہ کی عطا ہے۔

Watch Live Public News