پنجاب حکومت نے گندم خریداری پالیسی 2021 کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے گندم خریداری پالیسی 2021 کی منظوری دیدی

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 42واں اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم خریداری پالیسی 2020-21 ء کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 1800 رو پے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔ گندم کا ٹارگٹ 35 لاکھ میٹرک ٹن سے 50 لاکھ میٹرک ٹن تک رکھا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر پنجاب حکومت مزید گندم بھی خرید سکتی ہے۔ گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کروں گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔