آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں ، عامر لیاقت

آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں ، عامر لیاقت
پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خان صاحب آخری ملاقات میں بھی آپ سے کچھ نہیں مانگا؟ رسول اللہ نے منع فرمایا ہے کبھی اقتدار مت مانگو. ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی لڑا حلقے والوں کے لیے لڑا میرا پروردگار گواہ ہے لائنزایریا والوں کے گھر دیکھ کر کڑھتا ہوں، چاہتا ہوں ان کی لیز ہو، پاکستان، کلیٹن، جمشید اور دیگر کوارٹرز کے لیز ہو جائے! ایک اور ٹوئٹ میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ بس ایک بار پھر بتادیتا ہوں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اگر تعداد اتنی رہ گئی کہ میرے ساتھ دینے یا ساتھ نہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں تو نئے آنے والوں سےُپاکستان، جمشید، کلیٹن،مارٹن، پریس اور لائنز ایرا کی فوری لیز کی شرط پر استعفی دے کر چلاجاؤں گا لیکن مجھے یقین ہے ہم ساتھ کھڑے رہیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔