صدر،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

صدر،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد
کیپشن: صدر،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ہندوبرادری کوہولی کی مبارکباد

پبلک نیوز: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہندوبرادری کو رنگو کے تہوار ہولی پرمبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کیلئے پاکستانی ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان کاآئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کاایک خوبصورت گلدستہ ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہاہے کہ عوام اتحاد کے ذریعے بے مثال بلندیوں اور خوشحالی کی منازل حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دنیا خصوصاً پاکستان میں ہندو برادری کو رنگوں کا یہ  تہوار مبارک ہو۔فخر ہے پاکستان مختلف عقائد، نسلوں، ثقافتوں اور زبانوں کاحسین امتزاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں۔دعا ہے موسم بہار کی آمد ہم سب کے لیے نئی شروعات، امید اور خوشی کا پیام ثابت ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ   پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کا تہوار  کی خوشیاں مبارک ہوں۔

مریم نواز شریف  نے کہا کہ "ہیپی ہولی  مسرت موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ہندو برادری ملک کی معاشی  ترقی  میں قابل قدر کردار ادا کررہی ہے، پاکستان میں بسنے والے سب ایک ہیں، ہولی کے رنگوں میں امن چمکتا رہے گا۔

مریم نواز شریف   نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن  کے حکومت برابری ، عدل اور انصاف پر یقین رکھتی ہے،دعا ہے   ہولی کا تہوار رواداری ۔خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔

بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو ہولی مبارک ہو، آئیے آج ہم ثقافتی اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر بھائی چارے اور دوستی کے جذبے کو اپنائیں۔ امید ہے کہ یہ تہوار سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہوگا۔