(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔
خواجہ آصف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتے ، پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا ایک سوچے سمجھے منصوبے پہ عمل کیا گیا ۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-07/news-1715101633-5814.mp4
انہوں نے کہا کہ اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیے جا سکتا ، 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے ، ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یادداشت پر نقش ہیں،ان کے نعروں بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوسناک دن کی یاد دلاتی ہے، ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا۔