بجلی کےبھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری

بجلی کےبھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری
کیپشن: Electric unit
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہر وہ شخص ٹیکس دے گا جو اس سے پہلے نہیں دیتا تھا، آج تک صرف زمیندارٹیکس ادا کرتا آیا ہے،ملک کوتباہ کرنےوالےرشوت خورافسران کی لسٹیں بن رہی ہیں۔

 وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے،پاکستان اب بھیک نہ مانگنے کی راہ کی طرف گامزن ہے، قوم کا بجھا چولہا جلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ری ٹیلرز کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق سکیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اسٹور،دکانیں، ویئرہاؤسز اور کاروباری دفاتر کے مالکان لازمی رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، مذکورہ اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا جبکہ پہلی ٹیکس وصولی15جولائی سے شروع ہوگی۔

ہر دکاندار سالانہ کم از کم 12 سو روپے ٹیکس لازمی دے گا، یکم اپریل سے ابتدائی طور پر 6 بڑے شہروں میں رجسٹریشن کی جائے گی۔ ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔

Watch Live Public News