بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ملک کی جڑیں ہل جائیں گی: شاندانہ گلزار

بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ملک کی جڑیں ہل جائیں گی: شاندانہ گلزار
کیپشن: Shandana Gulzar Khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما ایم این اے شاندانہ گلزار نے کہا خان صاحب کے ساتھ تواتر کے ساتھ حادثات پیش آئے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ملک کی جڑیں ہل جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے شاندانہ گلزار نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے صبر کو آزمارہی ہے، عمران خان کے ساتھ تواتر کے ساتھ حادثات پیش آئے ،گاڑی، ہیلی کاپٹر کے ساتھ غیر معمولی واقعات پیش آئے، بانی پاکستان ،مادر ملت اور لیاقت علی خان کے ساتھ پیش آئے واقعات کا سب کو علم ہے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، اڈیالہ جیل جیسے ہائی سکیورٹی ایریا میں اسلحہ کون پہنچا رہا ہے؟دہشت گرد اڈیالہ جیل کا رخ کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ملک کی جڑیں ہل جائینگی۔

ایم این اےارباب شیر علی نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی کے ملاقاتی تک فلٹر ہو کے جارہے ہیں،ہم محسوس کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے۔

Watch Live Public News