پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،25مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،25مئی2021
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے سنیٹ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرار داد ایوان سے متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نےغزہ کی صورتحال پرمشترکہ حکمت عملی اپنائی، سلامتی کونسل نےاتفاق رائےمیں رکاوٹ ڈالی، چین نےفلسطین کےمسئلےکوبہت اہمیت دی۔پاکستان میں پانی کی قلت سے متعلق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) کا انتہائی اہم ترین اجلاس معنقد ہوا جس میں قلت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سوشل میڈیا، یوٹیوب پر تلاوت قرآن سننے کے دوران غیر اخلاقی اشتہارات آنے کا معاملہ، گلگت کی سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے معاملہ پر از خود نوٹس لے لیا۔میانوالی میں مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا اجلاس 29 مئی کو اسلام آباد میں ہو گا، سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ ملک مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور قومی بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔