آزاد کشمیر میں آئے روز ہڑتال سے سیاح خوفزدہ، گیسٹ ہاؤس ویران

آزاد کشمیر میں آئے روز ہڑتال سے سیاح خوفزدہ، گیسٹ ہاؤس ویران
کیپشن: آزاد کشمیر میں آئے روز ہڑتال سے سیاح خوفزدہ، گیسٹ ہاؤس ویران

پبلک نیوز:آئے روز احتجاج سے آزاد کشمیر کا شعبہ سیاحت شدید متاثر ہورہا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی وجہ سے سیاحوں میں خوف پھیلا ہوا ہے جبکہ گیسٹ ہاؤس ویران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بار بار احتجاج کے باعث آزاد کشمیر کی سیاحتی صنعت مشکلات سے دوچار ہے۔

شہابی سیاحت سے وابستہ افرادکا کہنا ہےکہ چند دن کی ہڑتال آزاد کشمیر کی سیاحت کو کئی سال پیچھے لے گئی۔

 ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سے پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں  آذاد کشمیر مزید احتجاج کامتحمل نہیں ہو سکتا۔
ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ کشمیر پرامن سیاحتی خطہ ہے یہاں آئے روز کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہونی چاہیے،آزاد کشمیر میں احتجاج کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے سیاح خوفزدہ ہیں،آزاد کشمیر کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے میں بہت وقت لگالیکن ایک ہڑتال ہمیں کئی سال پیچھے لے گئی،سوشل میڈیا پر آذاد کشمیر سے وائرل ہونے والی احتجاج کی وڈیوز سیاحوں کو آذاد کشمیر سے متنفر کر رہی ہیں۔
آزاد کشمیر کی پر امن عوام نے آئے روز کے احتجاج کو مسترد کر دیا ہے۔

Watch Live Public News