عدالتی فیصلے کےبعدصنم جاویدبھی پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر پہنچ گئیں

عدالتی فیصلے کےبعدصنم جاویدبھی پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر پہنچ گئیں
کیپشن: عدالتی فیصلے کےبعدصنم جاویدبھی پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد صنم جاوید بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر انہیں جانے کی اجازت دیدی تھی۔

اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھاکہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

 جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے تھےکہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے،آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟ 

وکیل میاں علی اشفاق نے کہا تھاکہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دےکر رہائی کی درخواست نمٹا دی تھی۔

Watch Live Public News