(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردی کےسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی۔
لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملے سمیت نومئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی، پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، جناح ہاوس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔