ہجوم سمیت گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے کا معاملہ، چیف انجینئر کی مقدمے کی درخواست

ہجوم سمیت گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے کا معاملہ، چیف انجینئر کی مقدمے کی درخواست
کیپشن: Case of entry of crowd into grid station, plea of ​​Chief Engineer

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے کا ہجوم کے ہمراہ پیسکو سب ڈویژن میں داخل ہونے کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ جہاں پیسکو چیف انجینئر نے پشاور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست کردی۔

پبلک نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فضل الہی اور جمیل   پیسکو چمکنی سب ڈویژن میں 500 افراد کے ہمراہ داخل ہوئے۔ چھ فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی۔ 

پیسکو چیف انجینئر نے مؤقف اپنایا کہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی فراہمی جاری رکھی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین گھنٹے میں 70 ہزار یونٹ بجلی خرچ سے 36 لاکھ کا نقصان ہوا۔ نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News