عمران خان کی رہائی،رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کوبڑی آفر کردی

عمران خان کی رہائی،رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کوبڑی آفر کردی
کیپشن: rana sanaullah's statement
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا  بانی پی ٹی آئی کا ہے جن کا موقف ہے کہ وہ سیاستدانوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہیں اگر وہ تیار ہوتے تو اس معاملے کا حل 2017،18 میں بھی نکل سکتا تھا، اب بھی نکل سکتا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی وجہ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے عدالت جو فیصلے کرے گی اس کو احترام کے ساتھ قبول کیا جائے گا، لیکن معاملہ ادھر سے شروع ہو جب 6 ججز نے سپریم کورٹ کو خط لکھا، اس میں ماضی کا ذکر ہے، اس خط کا لکھے جانا اور ایسا موقف ججز کے جانب سے اپنائے جانا یہ کافی ہے اس مقصد کے لئے کہ آگے کوئی لائحہ عمل بن جائے کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی حدود میں مداخلت نہ کرے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سے قبل عدلیہ بھی تو ایگزیکٹو کےدائرکارہ میں مداخلت کرتی رہی ہے،  جو معاملات اب چل رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے جو صورت حال اس وقت چل رہی ہے اُس میں مرکزی کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے جن کا موقف ہے کہ وہ سیاستدانوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہیں اگر وہ تیار ہوتے تو اس معاملے کا حل 2017،18 میں بھی نکل سکتا تھا، اب بھی نکل سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ان سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے خود بات کرنی چاہیے،   ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بڑا واضح بیان ہے کہ آپس میں بات کریں ہماری طرف سےکوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

Watch Live Public News