فوج کے2ریٹائرڈ اہلکاروں کاکورٹ مارشل ،عادل فاروق راجہ کو14سال قید کی سزا

فوج کے2ریٹائرڈ اہلکاروں کاکورٹ مارشل ،عادل فاروق راجہ کو14سال قید کی سزا
راولپنڈی: پاک فوج نے دو ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی ہے اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والے فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران اپنے سوشل میڈیا بیانات اور وی لاگز میں پاک آرمی اور اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کیا کرتے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔