پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 25 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 25 اکتوبر 2021
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم، عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم، چیف جسٹس اب تک نسلہ ٹاور نہ گرانے پر برہم، کہا بتائیں اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا گیا؟ کیا ہتھوڑی چھینی سے گرائیں گے؟ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، عدالت نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو بولنے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسزکی سماعت، عدالت نے اورنگی اور گجرنالہ سے متعلق تمام حکم امتناع ختم کردیئے، اورنگی اور گجرنالہ کو مکمل کلیئر کرانے کا حکم، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کراچی میں کیا ہورہا ہے، کچھ سمجھ نہیں آتا کیسے بہتر ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا بڑا مسئلہ مالی وسائل کا ہے ان کو بھی دیکھ کر چل رہے ہیں۔ سول ایوی ایشن کی کارکردگی بہت گرچکی، ان کا کام نہیں ایئرپورٹ چلانا، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے کی کئی ایکڑ زمین تنازعہ کیس کی سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ائیرپورٹ کی زمین پر شادی ہالز بنے ہوئے ہیں، کیا اب سول ایوی ایشن نے بھی شادیاں کرانا شروع کردی ہیں؟ عدالت نے بورڈ آف ریونیو اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے زمین سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ضیا الدین اسپتال کی جانب سے رفاعی پلاٹ پر پارکنگ بنانے کا کیس، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سڑکوں پر لوگوں نےگھر بنا رکھے ہیں۔ 90 فیصد کراچی گرے اسٹرکچر پر ہے، کیا یہ ہے میٹروپالیٹن سٹی ہے؟ کراچی میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان کا صحت جرم سے انکار، احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا۔ حکومت کی بہت نازک صورتحال ہے، ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کسی بھی وقت فیصلہ ہوسکتا ہے کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں چلے جائیں، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، کراچی کی عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے، نسلہ ٹاور کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نظر ثانی کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔