پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،26اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،26اکتوبر 2021
ملک بھر میں ایک روز میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 10 سے بھی کم رہی، 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 698 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ چھے پانچ فیصد رہی۔ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 940 ہوگئی فیس بک کی اندرونی دستاویزات پر مبنی 10 ہزار سے زیادہ صفحات کی اشاعت نے کھلبلی مچا دی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 0.37 فیصد کمی سے 45429 کی سطح پر بند ہوا پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا کردیا۔ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو نماز جمہ بعد سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرے گی الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات انیس دسمبر کو ہونگے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔