پلر ا کیجانب سے پنجاب بھر کے 31 نئے مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سروسز کا آغاز

پلر ا کیجانب سے پنجاب بھر کے 31 نئے مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سروسز کا آغاز
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر کے 31نئے مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ سروسز کا آغاز کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق عوامی سہولت اور شفافیت کے فروغ کے لیے پنجاب کے 31 نئے مواضعات کی اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کمپیوٹرائزڈ سروسز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جن کا سروس ڈلیوری نوٹیفیکشن کا اجراء2015-2017 میں ہو چکا تھااور ان کی سروسز تاحال جاری نہ ہو ئی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کی تمام فیلڈ عملہ کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ نے دن رات محنت کرتے ہوئے پنجاب کی ڈویژن جن میں لاہور، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان کے کل 31 مواضعات کی کمپیوٹرائزڈ فرد اور انتقالات کی سروسز کی فراہمی کا حصول ممکن بنایا ہے۔ سائرہ عمر ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کی بدولت نا صرف عوامی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ جائیداد کے ریکارڈ کا تحفظ بھی یقینی ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔