تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے، روسی وزیر خارجہ
نیویارک :‌ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تائیوان کی فوجی امداد کی بات کرکے واشنگٹن دراصل تائیوان معاملے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں تائیوان کی فوجی مدد کے امکان سے متعلق امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کسی غیر معمولی حملے کی صورت میں امریکی افواج یقینی طور پر تائیوان کا دفاع کریں گی۔ دوسری جانب گزشتہ ہفتے ہی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کی ’’ون چائنا‘‘ پالیسی کی مکمل حمایت کی تھی اور انہوں نے کہا کہ تھا کہ ہم آبنائے تائیوان پر سیٹلائیٹس کے ذریعے امریکی حکام کی اشتعال انگیزیوں کی شدید الفاظ میں مزمت اور چین کی ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور چائنا کے درمیان تائیوان معاملے پر اس وقت کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، جب امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے نے چین کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد چین کی جانب سے آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔