کراچی: وین میں دھماکے سے 4 افراد جاں‌بحق، متعدد زخمی

کراچی: وین میں دھماکے سے 4 افراد جاں‌بحق، متعدد زخمی
کراچی: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں ہونے والے وین دھماکے سے 4 افراد جاں‌بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی اساتذہ بھی شامل ہیں. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے. تفصیل کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک وین میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ امدادی کارکنوں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق وین میں کراچی یونیورسٹی کے 4اساتذہ موجود تھے،حادثے میں 4افراد جاں بحق ہوئے،دھماکے میں 4افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک غیر ملکی شخص، رینجرز اہلکار شامل ہے. سی سی ٹی وی فوٹیج: کراچی یونیورسٹی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین جیسے ہی خاتون کے قریب آئی دھماکہ ہوگیا۔ https://twitter.com/MQKhan20/status/1518916717048700929?s=20&t=tqaSa64ni7eUehcvyx3n4Q کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود کش دھماکہ تنظیم کی شیری بلوچ نامی خاتون حملہ آور نے کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔