بلاول بھٹو نے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

بلاول بھٹو نے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد:( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے. صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا. اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے. گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دی تھی. خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ کوئی عوامی عہدہ حاصل کیا ہے. ان کے والد صدر مملکت جبکہ والدہ اور نانا پاکستان کے وزرائے اعظم رہ چکے ہیں. چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بطور وزیرخارجہ پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کا کریں گے. وہ وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں‌گے اور وہاں‌کی قیادت سمیت اہم رہنمائوں‌سے اہم ملاقاتیں‌کریں گے. بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے اور بطور وزیرخارجہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ پہلے حلف اٹھا چکی ہے اور وزارت خارجہ کے قلمدان پر بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے کہ کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔ گذشتہ دنوں بلاول بھٹو نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی اور مل کر چلنے کا اتفاق ہوا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔