3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں: وزیراعظم

3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت میں آئے تو کرنٹ اکاوَنٹ کا خسارہ 20ارب کا تھا۔ اگر سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ لاک ڈاوَن کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔ لاک ڈاوَن سے متعلق اپوزیشن نے بہت زیادہ تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نماز میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان کی راہ پر لگا جن کو تو نے نعمتیں بخشیں۔ نوجوانوں کو نبی کریمﷺکی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نبیﷺکی زندگی سےسیکھنےکاحکم دیتاہے۔ عروج کا راستہ ہمارےنبی ﷺکاراستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی وقت تھاجب پارٹی میں 5سے6لوگ تھے۔ جب وزیراعظم بنا تو کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے۔ اونچ اور نیچ زندگی کا حصہ ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی پرچی پکڑ کر لیڈر بن جائے۔ کوئی بھی شخص شارٹ کٹ سے لیڈر نہیں بن سکتا۔ اپنے خطاب میں کہا کہ میں تو ایک ہی لیڈر کو مانتا ہوں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح ہیں۔ ہمارے تین سال بہت مشکل گزرے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے سے عوام کومشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔