سندھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ریلوے تنصیبات زیر آب آنے سے آج مزید 14 ٹرینیں معطل رہیں گی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی 41 اپ 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 45 اپ 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 7 اپ 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے 13 اپ 14 ڈاؤن عوام ایکسپریس، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 45 اپ 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 7 اپ 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، کراچی سے جیکب آباد کے درمیان چلنے والی 145 اپ 146 ڈاؤن سکھر ایکسپریس، کوٹری روہڑی براستہ دادو لاڑکانہ چلنے والی 213 اپ اور 214 ڈاؤن موئن جو دڑو مسافر ٹرین کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق معطل کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے پاکستان ریلوے کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثرہوا ہے اور انتظامی مشکلات، اور مسافروں کے حفاظتی نقطہ نظر سے گزشتہ روز بھی 10 ٹرینیں معطل کی گئی تھیں۔